اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت نے تلور کے شکار کیلئے دو ماہ کی عارضی اجازت دے دی

27 Nov 2026
27 Nov 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے رواں موسم سرما میں تلور کے محدود شکار کی اجازت دینے کے لیے قانونی پابندی عارضی طور پر دو ماہ کے لیے ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

منظوری کابینہ کی قانون سازی اور نجکاری سے متعلق قائمہ کمیٹی کے 42ویں اجلاس میں دی گئی، جس کی صدارت صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کی۔

محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے تلور کو سال بھر تحفظ فراہم کرنے والے تھرڈ شیڈول سے عارضی طور پر نکال کر شکار کی اجازت والے فرسٹ شیڈول میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی تھی، جسے کمیٹی نے منظور کرلیا۔

وائلڈلائف حکام کے مطابق کمیٹی کے فیصلے موصول ہونے کے بعد متعلقہ قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے تلور کو تھرڈ شیڈول سے فرسٹ شیڈول میں شامل کیا جائے گا، جس کے بعد مخصوص مدت کے لیے محدود شکار کی اجازت ممکن ہوگی۔

پنجاب وائلڈلائف (پروٹیکشن، پریزرویشن، کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ) ایکٹ 1974 کے تحت تلور تھرڈ شیڈول میں شامل ہے، جس کے باعث اسے معمول کے حالات میں سال بھر شکار سے تحفظ حاصل ہے۔ تاہم، قانون کی دفعہ 45(i) حکومت کو اختیار دیتی ہے کہ سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے کسی جنگلی جانور یا پرندے کو مختلف شیڈولز میں شامل یا خارج کرسکے۔

پاکستان میں تلور کے شکار کے لیے روایتی طور پر خلیجی ممالک سے عرب شخصیات کی آمد ہوتی ہے، جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین سے تعلق رکھنے والے شکاری شامل ہیں۔ ان میں سے بعض جنوبی پنجاب کے صحرائی علاقوں میں شکار کے لیے آتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خلیجی خطے میں جاری کشیدگی کے باعث رواں سیزن میں عرب شکاریوں کی پاکستان آمد گزشتہ برسوں کے مقابلے میں محدود رہنے کا امکان ہے، فی الحال ایک بڑے عرب ملک سے شکاریوں کی آمد کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

واضع رہے کہ تلور کے شکار کے لیے علاقوں کی سفارش وفاقی وزارت خارجہ کرتی ہے، جبکہ شکار کے اجازت نامے متعلقہ صوبائی حکومتیں اپنے قوانین کے تحت جاری کرتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے