اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے اضافی بوجھ سے بچانے کا فیصلہ

26 Nov 2026
26 Nov 2026

(لاہور نیوز) حکومت نے بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے اضافی بوجھ سے بچانے کیلئے اکتوبر سے دسمبر 2026 تک فیول ایڈجسٹمنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق تین ماہ کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ میں استحکام لانے کی تجویز ہے، اکتوبر تا دسمبر فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ 83 پیسے فی یونٹ تک محدود رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، تین ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ سے بجلی صارفین کو قیمتوں میں غیر یقینی سے تحفظ ملے گا۔

ترجمان کے مطابق حکومت نے مارچ 2024 میں اقتدار سنبھالا تو بجلی کا اوسط ٹیرف 53 روپے 4 پیسے تھا، مارچ 2026 تک قومی اوسط ٹیرف میں 8 روپے 76 پیسے کمی کی گئی اور یہ 44 روپے 28 پیسے ہو گیا، انہوں نے کہا کہ صنعتی بجلی کا ٹیرف 62 روپے 99 پیسے سے کم ہو کر 44 روپے 50 پیسے پر آ گیا، مارچ 2024 سے مارچ 2026 تک صنعتی بجلی کے ٹیرف میں 18 روپے 49 پیسے کمی کی گئی۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران امریکا جنگ کے باعث عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، تاہم اپریل سے ستمبر 2026 تک صارفین کو فی یونٹ 6 سے 7 روپے اضافی بوجھ سے بچایا گیا، اس عرصے میں فیول اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اوسط اضافہ 2 روپے 38 پیسے فی یونٹ رہا۔

ترجمان کے مطابق سردیوں میں پن بجلی کی پیداوار کم ہونے سے تھرمل بجلی پر انحصار بڑھ جاتا ہے اور بعض مہینوں میں بجلی کی پیداوار میں تھرمل ایندھن کا حصہ 80 فیصد سے تجاوز کر جاتا ہے۔

پاور ڈویژن نے فیول ایڈجسٹمنٹ کا نیا فارورڈ لکنگ میکنزم بھی تجویز کر دیا ہے، منظوری کے بعد پاور ڈویژن نیپرا کو نئے میکنزم پر پالیسی گائیڈ لائنز جاری کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے