اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر اعظم نے ٹی 20 میچ میں 86 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلا دی

24 Nov 2026
24 Nov 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم نے آئی ایل ٹی 20 میں اپنے پہلے ہی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیزرٹ وائپرز کو شارجہ واریئرز کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں بابر نے صرف 51 گیندوں پر 86 رنز بنائے جس میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ان کے 13 چوکوں نے آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

اس سے قبل یہ اعزاز علیشان شرفو کے پاس تھا جنہوں نے 2024 میں 11 چوکے لگائے تھے۔

بابر نے 31 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور جارڈن کلارک کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 82 رنز کی شراکت قائم کی۔

شارجہ واریئرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 166 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں ڈیزرٹ وائپرز نے 17.3 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔

یہ دفاعی چیمپئن ڈیزرٹ وائپرز کی رواں سیزن میں پہلی کامیابی ہے۔ ٹیم اب 25 نومبر کو دبئی کیپیٹلز کے مدمقابل ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے