اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں نمایاں اضافہ

24 Nov 2026
24 Nov 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے احکامات پر پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا عمل تیز کر دیا گیا، جس کے تحت گزشتہ تین ہفتوں میں 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔

ترجمان کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس  نے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 75 ہزار سے زائد شہریوں کو لائسنس کی سہولت فراہم کی، اسی عرصے میں صوبے بھر میں 1 لاکھ 41 ہزار سے زائد شہریوں  نے لرننگ لائسنس جبکہ 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد شہریوں  نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے۔

مزید برآں 1 لاکھ 63 ہزار سے زائد شہریوں  نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی، 2 ہزار سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ اور ایک ہزار سے زائد افراد کو گمشدہ لائسنس دوبارہ جاری کئے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد شہریوں  نے ای ڈرائیونگ لائسنس بھی ڈاؤن لوڈ کئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ سیکھ کر گاڑی چلانے کے رجحان سے پنجاب میں ٹریفک حادثات میں 35 فیصد کمی آئی ہے، جبکہ اس عمل کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے