اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان کی قلت پیدا ہو گئی

20 Nov 2026
20 Nov 2026

(ویب ڈیسک) سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے سرجیکل سامان کی سینٹرل خریداری کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔

سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی، ہرنیا اور پتے کے آپریشن سمیت معمولی سرجری کیلئے مریض مہینوں انتظار پر مجبور ہو گئے، سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں معمولی سرجری کیلئے 3 سے 6 ماہ کی تاریخ ملنے لگی۔

فوری نوعیت کی سرجری کیلئے بھی مریض سرکاری ہسپتالوں میں دربدر ہونے پر مجبور ہیں، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی سینٹرل پروکیورمنٹ کی ناکام کوشش ہسپتالوں کو  لے ڈوبی۔

سینٹرل پروکیورمنٹ میں سنگین بے ضابطگیوں کے انکشاف پر حکومت نے پراسس منسوخ کر دیا، افسر شاہی  نے سینٹرل خریداری کے چکر میں ہسپتالوں کو خود خریداری سے روکے رکھا، ہسپتالوں کیلئے 17 ارب روپے سے زائد کے سرجیکل سامان کی خریداری ہونا تھی، سرجیکل سامان کی شدید قلت کے باعث معمول کے آپریشن طویل التوا کا شکار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے