اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام عالمی یومِ ذیابیطس پر آگاہی واک کا انعقاد

17 Nov 2026
17 Nov 2026

(لاہور نیوز) گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال لاہور کے زیر اہتمام عالمی یومِ ذیابیطس کے موقع پر شہریوں میں شوگر کے مرض سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

آگاہی واک کی قیادت ہسپتال کے ایم ایس پروفیسر حامد حسن نے کی، واک کا مقصد ذیابیطس کے مرض، اس کی وجوہات، ممکنہ پیچیدگیوں اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔

اس موقع پر ایم ایس گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر حامد حسن کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت (WHO) کی رپورٹ کے مطابق ذیابیطس ایک تیزی سے پھیلتا ہوا مرض ہے اور دنیا بھر میں ہر چھ میں سے ایک فرد اس بیماری سے متاثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوگر ایسا مرض ہے جو جسم کے مختلف اعضاء کو متاثر کرنے کے ساتھ دیگر بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے، جن میں بلڈ پریشر، جگر اور گردوں کے امراض شامل ہیں، اس لئے بروقت تشخیص، احتیاط اور علاج انتہائی ضروری ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر عرفان ملک کا کہنا تھا کہ ذیابیطس کی بڑی وجوہات میں آگاہی کی کمی، غیر متوازن غذا اور چکنائی سے بھرپور خوراک کا استعمال شامل ہیں۔

طبی ماہرین نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں سادہ اور متوازن غذا کو ترجیح دیں، ورزش کو معمول بنائیں اور صحت مند طرزِ زندگی اپنا کر ذیابیطس کے خطرات کو کم کر سکتے ہیں۔

آگاہی واک میں پروفیسر آمنہ ریاض، پروفیسر ظہیر اختر، ڈاکٹرز، نرسز اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ذیابیطس سے بچاؤ اور صحت مند زندگی کے فروغ کیلئے عوامی آگاہی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے