اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کر دیا گیا

18 Nov 2026
18 Nov 2026

(ویب ڈیسک) قومی بچت کے ادارے نے مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کر دیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن میں بعض سرٹیفکیٹس اور اکاؤنٹس کے منافع میں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ متعدد سکیموں کی سابقہ شرحیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس کے ابتدائی 5 منافعوں کی شرح 11.8 فیصد مقرر کر دی گئی ہے، تاہم چھٹے منافع کی شرح 12.8 فیصد پر برقرار رہے گی، اسی طرح ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 12.12 فیصد برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس اور شہداء فیملی اکاؤنٹس پر بھی سرمایہ کاروں کو پہلے کی طرح 12.96 فیصد منافع ملتا رہے گا۔

ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز  نے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع میں اضافہ کیا ہے۔

نئی شرحوں کے تحت 3 ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر 11.56 فیصد، 6 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر 11.90 فیصد اور ایک سالہ سرٹیفکیٹس پر 12.14 فیصد منافع مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق عام سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح اب 10.50 فیصد ہو گی، سروا اسلامی ٹرم اکاؤنٹ کے ایک سالہ منصوبے کیلئے شرح 12.04 فیصد مقرر کی گئی ہے، جبکہ سروا اسلامی ٹرم سرٹیفکیٹ کے تین سالہ منصوبے پر منافع 11.98 فیصد کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں سروا اسلامی ٹرم سرٹیفکیٹ کے 5 سالہ منصوبے کی شرح 12.12 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ سروا اسلامی سیونگ اکاؤنٹ کیلئے متوقع منافع کی شرح بڑھا کر 12.04 فیصد کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے