اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گلف سٹریم طیارے کے اخراجات بڑھ گئے، اضافی بجٹ منظور

15 Nov 2026
15 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے زیرِ استعمال گلف سٹریم طیارے کے اخراجات بڑھ گئے، 2 ارب 35 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز منظور کر لیے گئے۔

 

دنیا نیوز  کو حاصل ہونے والی سرکاری دستاویزات کے مطابق سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے زیرِ استعمال خصوصی گلف اسٹریم طیارے کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری حاصل کی گئی تھی، جس کی صوبائی کابینہ نے بھی توثیق کر دی ہے۔

 دستاویزات میں بتایا گیا کہ طیارے کے اخراجات میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے اضافی مالی وسائل کی ضرورت ظاہر کی گئی، جس کے بعد 2 ارب 35 کروڑ روپے کی اضافی رقم کی ہنگامی بنیادوں پر منظوری دی گئی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا اضافی فنڈز کی منظوری کا مقصد وی آئی پی طیارے کے اخراجات کو پورا کرنا ہے، اس حوالے سے صوبائی کابینہ نے حکومتی تجویز کی منظوری دی۔

مزید برآں گلف سٹریم طیارہ وزیراعلیٰ پنجاب کے استعمال میں ہے، تاہم اس کے اخراجات میں اضافے کے باعث مزید اربوں روپے مختص کیے جانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سرکاری وسائل کے استعمال اور طیارے پر آنے والے مجموعی مالی بوجھ سے متعلق سوالات بھی اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے