(لاہور نیوز) شہر لاہور میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ دنوں میں بارش کی پیشگوئی نہیں کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 300 مائیکروگرام فی مکعب میٹر سے تجاوز کر گئی، فضائی آلودگی کے حوالے سے پیراگون سوسائٹی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 593، علامہ اقبال ٹاؤن کا 579 جبکہ ماڈل ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 469 ریکارڈ کیا گیا۔
شہر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور سموگ کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
