13 Nov 2026
(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پٹرول 2 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا جب کہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 330 روپے فی لیٹر ہو گئی۔
دوسری جانب بغیر کسی ردو بدل کے ہائی سپیڈ ڈیزل 360 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گا۔
پٹرولیم ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردی ، جس میں کہا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 16 نومبر تک کے لیے ہو گا۔
