اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر کا پیکٹ والی چائے کی پیداوار کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا فیصلہ

13 Nov 2026
13 Nov 2026

(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پیکٹ میں فروخت ہونے والی چائے کی پیداوار، بلینڈنگ اور پیکنگ کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جاری کردہ احکامات کے مطابق چائے تیار کرنے، بلینڈنگ اور پیکنگ کرنے والی تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کیلئے ہر پیکٹ پر منفرد بارکوڈ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ ہر پیکنگ لائن پر الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم بھی نصب کرنا ہو گا۔

ایف بی آر کے مطابق بارکوڈ کے ذریعے ہر پیکٹ کی شناخت اور گنتی کی جائے گی، بارکوڈ کے بغیر موجود مصنوعات کو 15 روز میں بارکوڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ہر برانڈ، بلینڈ، وزن اور پیکنگ کی قسم کیلئے الگ بارکوڈ مختص کرنا ہو گا۔

نئی مصنوعات کی رجسٹریشن پیکنگ سے کم از کم 7 روز پہلے لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ الیکٹرانک مانیٹرنگ کے بغیر چائے کے پیکٹ فیکٹری سے باہر بھیجنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

نئے نظام کے تحت چائے کی پیداوار کا ڈیٹا حقیقی وقت میں ایف بی آر کو منتقل کیا جائے گا، سسٹم کی تنصیب اور فعالیت کی آخری تاریخ 10 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے، حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد چائے کی پیداوار، پیکنگ اور ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو مؤثر انداز میں مانیٹر کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے