اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غالب مارکیٹ میں ریسکیو اہلکار پر تشدد، 2 ملزمان گرفتار

13 Nov 2026
13 Nov 2026

(لاہور نیوز) غالب مارکیٹ میں ریسکیو 1122 کے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں ایک زیر تعمیر عمارت میں پیش آیا، جہاں شہری کی طبیعت خراب ہونے پر ریسکیو 1122 کو کال کرکے طلب کیا گیا تھا۔

ریسکیو اہلکار اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچا تو عمارت میں موجود چار افراد نے مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا، ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان ریسکیو اہلکار پر تاخیر سے پہنچنے کا الزام لگاتے ہوئے اس سے بدتمیزی اور تشدد کرتے رہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر غالب مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کی شناخت ضہیر اور فرحان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا بھی تعین کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے