12 Nov 2026
(لاہور نیوز) عالمی کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہو گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 109 ڈالر کمی کیساتھ 3940 ڈالر ہو گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 345 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 16 ہزار 536 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 112 روپے ہو گئی۔
