10 Nov 2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں برائلر مرغی کے نرخ برقرار ہیں جبکہ انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 577 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 640 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، زندہ برائلر مرغی کے نرخوں کے مطابق فارم گیٹ قیمت 370 روپے فی کلو، ہول سیل قیمت 384 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 398 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 263 روپے فی درجن مقرر کردی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 7 ہزار 770 روپے مقرر کی گئی ہے۔
