اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کیلئے 84 لاکھ درخواستیں موصول

03 Nov 2026
03 Nov 2026

(ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027ء کے پاک بھارت گروپ میچ کے ٹکٹس کے حصول کیلئے شائقین کی جانب سے ریکارڈ دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے، جس کیلئے تقریباً 84 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

ٹورنامنٹ کے منتظمین کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 10 اکتوبر 2027ء کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے وانڈرز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں 34 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

ورلڈ کپ کے فائنل کے ٹکٹس کیلئے بھی تقریباً 80 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، فائنل 21 نومبر 2027ء کو اسی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کیلئے 193 ممالک سے تقریباً 30 لاکھ شائقین  نے ٹکٹس کی درخواستیں جمع کرائی ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 12 کروڑ سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

ٹکٹس کے حصول کیلئے درخواستوں کا مرحلہ 21 نومبر تک جاری رہے گا، 14 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027ء تک کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، جس میں 2023ء کے ورلڈ کپ فائنل کی ٹیمیں آسٹریلیا اور بھارت ایک بار پھر مدمقابل ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے