اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی فائٹر ملیحہ علی کی عالمی ایم ایم اے چیمپئن شپ میں بڑی کامیابی

03 Nov 2026
03 Nov 2026

(لاہور نیوز) پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر ملیحہ علی نے عالمی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے روس کی نامور فائٹر ویرونیکا ڈروزڈووا کو شکست دے دی۔

جارجیا کے شہر تبلیسی میں منعقدہ آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں ملیحہ علی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

ملیحہ علی نے مقابلے کے دوران شاندار اسٹرائیکنگ اور غیر معمولی تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کیا، جبکہ حریف کے خلاف مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے اپنی برتری برقرار رکھی۔

پاکستانی فائٹر نے کیج میں بہترین کنٹرول اور مضبوط دفاعی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا، جس کے باعث وہ روسی حریف پر غالب رہیں, ویرونیکا ڈروزڈووا کو روس کی ابھرتی ہوئی مضبوط ایم ایم اے فائٹرز میں شمار کیا جاتا ہے، وہ دو مرتبہ یورپی چیمپئن بھی رہ چکی ہیں۔

عالمی چیمپئن شپ میں ایسی تجربہ کار روسی فائٹر کو شکست دینا ملیحہ علی کے لیے اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے, ملیحہ علی کی اس کامیابی نے عالمی سطح پر پاکستان کی ایم ایم اے صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے