اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سموگ کے تدارک کیلئے ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن تیز، ہزاروں گاڑیوں کے چالان

01 Nov 2026
01 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر سموگ کے تدارک کے لیے لاہور ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر رات گئے خصوصی ناکے قائم کرکے آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے، اس لیے انسانی صحت اور عوامی تحفظ کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ بغیر ترپال مٹی اور ریت لے جانے والی ٹرالیوں اور ڈمپرز کا شہر میں داخلہ بند ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انتہائی خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی 9 ہزار 998 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، جبکہ بغیر ترپال ریت، مٹی اور دیگر آلودگی پھیلانے والے مواد کی ترسیل پر 6 ہزار 745 گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسی طرح بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور خستہ حال 22 ہزار 241 گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق رواں سال اوورلوڈنگ پر 2 لاکھ 29 ہزار گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے جبکہ 24 ہزار 343 گاڑیوں کو شہر کے مختلف ٹریفک سیکٹرز اور تھانوں میں بند کروایا گیا۔ ریت اور مٹی کو ترپال سے ڈھانپے بغیر شہر میں داخل ہونے والی 9 ہزار سے زائد ٹرالیوں اور ڈمپرز کو واپس بھجوا دیا گیا۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ روٹ پرمٹ بھی معطل کیے جائیں گے۔ بغیر ترپال، پانی کے چھڑکاؤ اور دیگر حفاظتی اقدامات کے ٹریکٹر ٹرالیوں کو سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈی ایس پیز شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کارروائیاں کر رہے ہیں اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے