اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے سرویلنس ڈرون ٹکرا گیا

01 Nov 2026
01 Nov 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے سرویلنس ڈرون ٹکرا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب 12 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا، جس سے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز میں خوف و ہراس پھیل گیا، سرویلنس ڈرون جلو موڑ کی طرف سے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز کی جانب آیا۔

حکام نے بتایا کہ جدید ساختہ سرویلنس ڈرون ہیڈکوارٹرز کی بیرونی دیوار سے ٹکرانے کے بعد نیچے گر گیا، ڈرون کی مدد سے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کے اندرونی حصوں کی ریکی کی جاری تھی۔

سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی سکیورٹی ٹیم نے سرویلنس ڈرون قبضے میں لے لیا اور اس وقت ڈرون کے ساتھ منسلک کیمروں اور بیٹری کی لائٹس آپریشنل تھیں، بعد ازاں بم ڈسپوزل سکواڈ نے ڈرون کے معائنے کے بعد کلیئرنس دی۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے دہشت گردی کی نیت سے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی جانب ڈرون بھیجا۔

حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی سکیورٹی نے تھانہ ہربنس پورہ میں کارروائی کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے