اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

راہگیر خواتین کی بالیاں نوچنے والا گروہ بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار

30 Oct 2026
30 Oct 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ پولیس نے راہگیر خواتین کی بالیاں نوچنے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کو جھیڈو پل کے قریب زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق گرفتار ملزمان عرفان اور اصغر بالیاں نوچنے کے 7 مقدمات میں کاہنہ، چوہنگ اور مانگا منڈی پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان نے چند روز قبل کاہنہ کے علاقے میں ایک ضعیف خاتون کی بالیاں بھی نوچی تھیں۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو ضعیف خاتون سے بالیاں نوچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان جھیڈو گاؤں سے کاہنہ کی جانب موٹر سائیکل پر انتہائی تیز رفتاری سے آ رہے تھے۔ کاہنہ پولیس نے دورانِ اسنیپ چیکنگ انہیں رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی ہو گئے، جنہیں علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تیز رفتاری اور کارِ سرکار میں مزاحمت کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ڈویژن بھر میں پٹرولنگ مزید بڑھا دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے