اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تاریخی شاہی قلعے میں ٹرائی نیشن سیریز میں شریک ٹیموں کے اعزاز میں خصوصی تقریب

29 Oct 2026
29 Oct 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے تاریخی شاہی قلعے میں کرکٹ ستاروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے ٹرائی نیشن سیریز میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی میزبانی کی گئی۔ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے کھلاڑی شاہی مہمان بنے، جہاں ان کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی نے شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازے پر تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا استقبال کیا، مہمانوں کو بادشاہی مسجد، مزارِ اقبال اور حضوری باغ کی سیر بھی کرائی گئی۔

لاہور کے تاریخی شاہی قلعے میں ٹرائی نیشن سیریز میں شریک ٹیموں کے اعزاز میں خصوصی تقریب

شاہی قلعے میں کھلاڑیوں اور آفیشلز نے دیوانِ خاص، دیوانِ عام، بارود خانہ اور شیش محل کا دورہ کیا جہاں انہیں تاریخی مقامات کے بارے میں بتایا گیا۔

مغلیہ دور کے لباس میں ملبوس دربانوں نے مہمانوں کا استقبال کیا، جبکہ ڈھولچی گروپ کی پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں نے رنگیلا رکشہ کی سواری کو بھی خوب انجوائے کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ تمام مہمان پاکستان کے خصوصی مہمان ہیں پاکستان ایک پُرامن اور محفوظ ملک ہے اور پاکستانی قوم کرکٹ سے خصوصی لگاؤ رکھتی ہے۔

لاہور کے تاریخی شاہی قلعے میں ٹرائی نیشن سیریز میں شریک ٹیموں کے اعزاز میں خصوصی تقریب

تقریب کے دوران غیر ملکی کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز نے شاہی قلعے کی سیر کو یادگار تجربہ قرار دیا، مہمانوں کا کہنا تھا کہ تاریخی مقامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، وہ لاہور سے اچھی یادیں لے کر جائیں گے۔

تقریب میں سری لنکن سفارتکاروں، چیف سیکرٹری پنجاب، سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف، رمیز راجہ، سابق کرکٹرز، پی سی بی اور پی ایس ایل کے حکام نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے