27 Oct 2026
(ویب ڈیسک) پاکستانی سابق اداکارہ کومل عزیزخان نے شوبز انڈسٹری سے مستقل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔
کومل عزیز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تفصیلی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ تقریباً پانچ سال پہلے ہی کر لیا تھا، تاہم اس کا باضابطہ اعلان اب کیا ہے، وہ غیر ضروری میڈیا توجہ سے بچنا چاہتی تھیں اور یہ بھی دیکھنا چاہتی تھیں کہ شوبز سے باہر اپنی الگ شناخت اور کامیاب کاروبار قائم کر سکتی ہیں یا نہیں۔

کومل عزیزخان کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران انہوں نے شہرت اور میڈیا کی توجہ سے دور رہ کر اپنی ذات پر توجہ دی اور زندگی کیلئے ایک نئی سمت کا انتخاب کیا، اب وہ اپنے کاروبار کو وسعت دینے اورمالی طور پر خودمختار رہنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔
