اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

زندگی کے کچھ معاملات اپنے تک رکھیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں، مہوش حیات

19 Oct 2026
19 Oct 2026

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے دیگر فنکاروں کو بھی سوشل میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں  نے اپنے فنی سفر کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔

موجودہ دور میں فنکار سوشل میڈیا پر خاصے متحرک رہتے ہیں اور اپنی نجی زندگی کے مختلف پہلو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، تاہم مہوش حیات نے بڑی حد تک اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھا ہے۔

انہوں نے نوجوان فنکاروں کو بھی اس حوالے سے اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پوسٹس کرنے کا کبھی شوق نہیں رہا اور میں اپنی نجی زندگی کو نجی ہی رکھنا پسند کرتی ہوں، دوسرے فنکار بھی میرے اس طرزِ عمل سے سیکھ سکتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک فنکار کی شخصیت میں وقار اور تجسس کا عنصر برقرار رہنا چاہئے، اس لیے انسٹاگرام پر اپنی زندگی کے ہر پہلو کو ضرورت سے زیادہ شیئر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

مہوش حیات نے مشورہ دیا کہ زندگی کے کچھ معاملات اپنے تک محدود رکھیں اور روزمرہ پیش آنے والی ہر بات سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے