اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سجاد علی کے بھائی وقار علی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا

22 Oct 2026
22 Oct 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار اور موسیقار وقار علی چوتھے مرحلے کے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو گئے، عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار سجاد علی کے بھائی وقار علی نے سوشل میڈیا پر اپنی بیماری سے متعلق اطلاع دیتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں وقار علی نے بتایا کہ حال ہی میں انہیں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جو چوتھے مرحلے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے ایک مشکل وقت ہے، تاہم وہ ایمان، حوصلے اور امید کے ساتھ ہر دن گزارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وقار علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس نوعیت کی خبر شیئر کرنا کبھی آسان نہیں ہوتا، لیکن انہیں محسوس ہوا کہ اپنے مداحوں کو اس بارے میں آگاہ کرنا ضروری ہے، کیونکہ وہ ان کی زندگی کے سفر کا حصہ رہے ہیں اور برسوں سے انہیں بے پناہ محبت اور حوصلہ افزائی دیتے آئے ہیں۔

گلوکار و موسیقار کا کہنا تھا کہ موسیقی ہمیشہ ان کے لیے لوگوں سے جڑنے کا ذریعہ رہی ہے،مداحوں نے ان کے کام کے ذریعے انہیں جو محبت دی، اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے عاجزی کے ساتھ اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

وقار علی نے مزید کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ آنے والا کل کیا لے کر آئے گا، تاہم انہیں دعاؤں کی طاقت، ایمان کے سہارے اور اس احساس پر یقین ہے کہ بہت سے لوگ ان کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔

وقار علی کی جانب سے بیماری کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مداح ان کی جلد صحت یابی اور ہمت و حوصلے کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے