اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 12 : ڈائریکٹ سائننگ، پلیئر آکشن اور مارکی کھلاڑی کے حوالے سے اہم فیصلے

23 Oct 2026
23 Oct 2026

(لاہور نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت ایچ بی ایل پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں سیزن 12 کے حوالے سے اہم فیصلے کر لیے گئے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی صدارت میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل 12 کے پلیئر آکشن کا انعقاد 23 جنوری کو ہو گا، جبکہ لیگ 18 مارچ سے 2 مئی تک ملک کے پانچ سے چھ شہروں میں کھیلی جائے گی۔

اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر، فرنچائزز کے نمائندوں اور دیگر آفیشلز  نے شرکت کی۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کیلئے ڈائریکٹ سائننگ 23 اکتوبر سے 23 نومبر کے درمیان ہو گی،  ہر فرنچائز ایک مارکی کھلاڑی کو براہ راست سائن کر سکے گی، تاہم ڈائریکٹ سائننگ کیلئے شرط رکھی گئی ہے کہ متعلقہ کھلاڑی پی ایس ایل کے گزشتہ دو سیزن میں نہ کھیلا ہو۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کی کرکٹ ورکشاپ اگلے ہفتے منعقد کی جائے گی، جبکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے گولڈ اور سلور ایونٹس بھی پی ایس ایل سے پہلے کرائے جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا سٹیج ہے، گیارہویں سیزن کا اختتام ریکارڈ تعداد میں شائقین کی موجودگی میں ہوا اور اسی مومینٹم کو آگے لے کر چلیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اس مرتبہ پی ایس ایل کو زیادہ شہروں میں لے کر جائیں گے۔

دوسری جانب سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر  نے کہا کہ آج سے ہر فرنچائز کی ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کیلئے بہترین سکواڈ بنانے کی دوڑ شروع ہو گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے