اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چھاتی کے کینسر سے آگاہی کیلئے پی سی بی کا اہم اقدام، قومی ٹیم گلابی کٹ پہنے گی

24 Oct 2026
24 Oct 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خواتین میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی اور اس مرض سے متاثرہ خواتین کی مدد کے لیے اہم اقدام کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 25 اکتوبر کو لاہور میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں خصوصی گلابی کٹ پہنے گی۔ یہ میچ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

پی سی بی اور پنک ربن نے چھاتی کے کینسر کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ کاوش کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے دستخط شدہ خصوصی فین شرٹس کی نیلامی کا اعلان بھی کیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کے دستخط شدہ شرٹس نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی، جبکہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم چھاتی کے کینسر سے متاثرہ ان خواتین کے علاج پر خرچ کی جائے گی جو علاج کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتیں۔

اس اقدام کے ذریعے شائقینِ کرکٹ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے دستخط شدہ خصوصی شرٹس حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مستحق خواتین کے علاج میں معاونت اور قیمتی جانیں بچانے کی کوششوں میں حصہ لینے کا موقع بھی ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے