اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی اجلاس 26 اکتوبر کو ہو گا، شرح سود میں اضافے کا امکان

21 Oct 2026
21 Oct 2026

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو ہوگا، جس میں آئندہ مانیٹری پالیسی اور شرح سود کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔

مارکیٹ سروے کے مطابق شرکاء کی اکثریت نے شرح سود میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ بعض شرکاء کے خیال میں موجودہ شرح سود برقرار رہ سکتی ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، مارکیٹ سروے کے نتائج کے مطابق 61 فیصد شرکاء کو توقع ہے کہ 26 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں شرح سود بڑھا دی جائے گی۔

سروے میں شامل 54 فیصد شرکاء نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ 7 فیصد شرکاء کے خیال میں شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب 39 فیصد مارکیٹ شرکاء نے توقع ظاہر کی ہے کہ سٹیٹ بینک شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا اور اسے موجودہ سطح پر برقرار رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ سٹیٹ بینک نے 14 ستمبر کو ہونے والے گزشتہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، اب 26 اکتوبر کے اجلاس میں ہونے والا فیصلہ ملکی معیشت، مہنگائی کی صورتحال اور مالیاتی منڈیوں کے لیے اہمیت کا حامل ہوگا۔

سٹیٹ بینک اجلاس کے بعد مانیٹری پالیسی کے فیصلے اور اس کی وجوہات سے متعلق پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کرے گا، تاہم شرح سود میں اضافے یا اسے برقرار رکھنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ مانیٹری پالیسی کمیٹی ہی کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے