اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور میں 2 نومبر سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کرنے کی تیاریاں

14 Oct 2026
14 Oct 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں 2 سے 8 نومبر تک جاری رہنے والی 7 روزہ ایس این آئی ڈیز انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اے ڈی سی میونسپل سروسز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ ٹیم اور مبصرین نے شرکت کی۔ سی ای او ہیلتھ نے پولیو مہم، تربیتی شیڈول اور ستمبر میں ہونے والی مہم کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع لاہور کے 10 ٹاؤنز، 274 یونین کونسلز، بس اسٹینڈز اور ریلوے اسٹیشنز پر مہم کے لیے 6 ہزار 410 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ 22 لاکھ 85 ہزار 477 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے ہدف کے حصول کے لیے 5 ہزار 825 موبائل، 371 فکسڈ اور 214 ٹرانزٹ ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ 14 سے 30 اکتوبر تک پری کمپین ٹریننگ شیڈول کے مطابق ہر صورت مکمل کی جائے، جبکہ 30 اکتوبر تک تمام ٹاؤنز اور ٹیم سپورٹ سینٹرز کو ویکسین اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشنز اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹرانزٹ ٹیمیں بچوں کی کوریج یقینی بنائیں۔ سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود رہ کر موبائل اور ٹرانزٹ ٹیموں کی کارکردگی کی خود نگرانی کریں۔ مہم کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے ڈیٹا ویلیڈیشن، ایل کیو اے ایس (LQAS) اور مارکیٹ سروے بھی کیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے