18 Oct 2026
(لاہور نیوز) صدر لاہورریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم کی زیرنگرانی دیسی کشتی مقابلے ہوئے۔
شہباز شریف سٹیڈیم چائنہ سکیم میں مقابلے، 40 چھوٹی بڑی کشتیاں ہوئیں۔ جس میں حسنین پہلوان، پسر فرید پہلوان، طاہر پہلوان کے مابین بڑی کشتی برابر ہو گئی۔
سخی پہلوان پٹھا کالا نے اپنی کشتی جیت لی۔ اسکے علاوہ آصف بلا پہلوان ،حسنین پہلوان،کامران پہلوان نے اپنی کشتیاں جیت لیں جبکہ لاک ڈاؤن پہلوان،علی شان پہلوان، کامران پہلوان اور مالو خان پہلوان نے کشتیاں جیت لیں۔
مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے ہر کشتی کے فاتح پہلوان کو نقد انعامات سے نوازا۔ کالا پہلوان نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی اندازے میں اکھاڑے میں سلامی دی۔ علی پہلوان، ارشد پہلوان ،طاہر ببا پہلوان،عامر بلوچ، لالہ جہان ،عامر بٹ نے معاونت کی۔
