اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بادامی باغ میں سر کٹی لاش برآمد، مرکزی ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار

18 Oct 2026
18 Oct 2026

(لاہور نیوز) بادامی باغ کے علاقے میں چادر میں لپٹی نامعلوم شخص کی سر کٹی لاش ملنے کے واقعے کا معمہ حل ہوگیا۔

پولیس نے واردات کے مرکزی ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم کی نشاندہی پر مقتول کا سر اور جسمانی اعضا بھی برآمد کرلیے گئے۔

ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس کے مطابق، مقتول کی شناخت محمد شفیق ولد محمد منیر کے نام سے ہوئی ہے، جو نوشہرہ ورکاں، ضلع گوجرانوالہ کا رہائشی تھا۔ مقتول کا سر دھڑ سے جدا تھا اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ بادامی باغ انسپکٹر عامر افضل کے مطابق، ملزم نے قتل کے بعد جائے وقوعہ پر اپنے سوتیلے بھائی کے شناختی کارڈ کی نقل پھینک دی، تاکہ پولیس اس کے سوتیلے بھائیوں کو قتل کے مقدمے میں ملوث کردے۔ ملزم نے مقتول کا سر اور مخصوص جسمانی اعضا الگ کرکے مریدکے میں پھینک دیے تھے۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مقتول کا سر اور جسمانی اعضا برآمد کرلیے ہیں۔ مقتول کے بیٹے محمد نعمان نے مردہ خانے میں اپنے والد کی لاش کی شناخت کی۔

پولیس کے مطابق، فرانزک ٹیموں اور کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اور فنگر پرنٹس اکٹھے کرلیے ہیں، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کیا گیا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن فرحت عباس کا کہنا ہے کہ ملزم کو پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق، ملزم کے خلاف ٹھوس چالان مرتب کرکے اسے قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے