اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لیسکو ساؤتھ سرکل میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی، 30 کنکشن منقطع

17 Oct 2026
17 Oct 2026

(لاہور نیوز) لیسکو ساؤتھ سرکل کی ٹیموں نے بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30 بجلی کنکشن منقطع کر دیے، غوثیہ پارک سب ڈویژن میں کارروائی کے دوران بجلی چوری میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

کارروائی کے دوران بجلی چوری میں ملوث صارفین پر تقریباً 19 لاکھ روپے کے ڈیٹیکشن بل عائد کیے گئے، جبکہ نادہندگان سے 24 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔

یہ کارروائیاں ایس ای ساؤتھ سرکل نجم الحسن کی نگرانی میں کی گئیں۔ اس موقع پر ایکسین کاہنہ فیاض حسین اور ایس ڈی او غوثیہ پارک چوہدری حمزہ نے بھی کارروائی میں حصہ لیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو کے مطابق بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، اور بجلی چوری کی روک تھام سمیت واجبات کی وصولی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے