اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بادامی باغ، خالی پلاٹ سے بوری بند لاش برآمد، مقتول کی گردن کٹی ہوئی تھی

17 Oct 2026
17 Oct 2026

(لاہور نیوز) بادامی باغ کے علاقے عثمان چوک کے قریب خالی پلاٹ سے بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔

 پولیس کے مطابق مقتول کی گردن کٹی ہوئی تھی جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں، مقتول کی شناخت 56 سالہ شفیق ولد منیر احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کی جیب سے شناختی کارڈ برآمد ہوا، جس کی مدد سے اس کی شناخت کی تصدیق کی گئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے، کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ قتل کے محرکات اور واقعے میں ملوث افراد کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے