اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کا شیشہ اور گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 921 ملزمان گرفتار

17 Oct 2026
17 Oct 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں پولیس نے شیشہ اور گٹکا فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا۔

رواں سال گٹکا فروشی میں ملوث 796 ملزمان کو گرفتار کرکے 787 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ شیشہ فلیورز کی خرید و فروخت کے خلاف کارروائیوں کے دوران 125 ملزمان گرفتار اور 59 مقدمات درج کیے گئے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے شیشہ اور گٹکا فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سی سی پی او نے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں گٹکا اور شیشہ فروشی کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ نوجوان نسل کو مضر صحت اشیا سے محفوظ رکھا جا سکے۔

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی صحت اور مستقبل کا تحفظ لاہور پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے شیشہ اور گٹکا فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے