17 Oct 2026
(لاہور نیوز) تھانہ نصیر آباد پولیس کا اشتہاری کی موجودگی کی اطلاع پر مقامی ہوٹل پر چھاپہ مارا، غیر اخلاقی حرکات میں مصروف 5 خواتین سمیت 16ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر اخلاقی حرکات میں مصروف 5 خواتین سمیت 16ملزمان گرفتار کر لئے گئے، گرفتار ملزمان سے حقہ شیشہ اور فلیورز سمیت دیگر سامان برآمد ہوئے۔
پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
