اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جناح ہاؤس کیس کے ملزم کا نام پی سی ایل سے نکلوانے کی درخواست خارج

17 Oct 2026
17 Oct 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ملزم کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکلوانے کیلئے دائر درخواست خارج کر دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ پی سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے براہ راست لاہور ہائیکورٹ سے رجوع نہیں کیا جا سکتا، جبکہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ میں اس حوالے سے طریقہ کار موجود ہے۔

جسٹس منور اقبال دوگل نے ملزم محمد اسلم کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے کے مطابق درخواست گزار جناح ہاؤس مقدمے میں نامزد ہے اور اس کے خلاف 10 مئی 2023 کو تھانہ سرور روڈ لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

درخواست گزار نے حج کی ادائیگی کیلئے بیرونِ ملک سفر کی غرض سے اپنا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) میں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے، اس لیے متعلقہ قانونی طریقہ اختیار کیے بغیر براہ راست ہائیکورٹ سے رجوع نہیں کیا جا سکتا۔

فیصلے میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد سمیت دیگر مقدمات کے حوالے بھی دیئے گئے، عدالت نے قانونی طریقہ کار کی موجودگی کے پیش نظر ملزم کی درخواست خارج کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے