اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 91 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار

17 Oct 2026
17 Oct 2026

(لاہورنیوز) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے بھر میں 91 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت شہزاد، محمود، نعمان، عدنان اور فاروق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، 2 ہینڈ گرنیڈ، 3 ڈیٹونیٹرز اور 20 فٹ فیوز وائر برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار افراد کے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ پنجاب بھر میں رواں ہفتے کے دوران 1,484 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن میں 50 ہزار 865 افراد کو چیک کیا گیا۔ ان کارروائیوں کے دوران 77 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف کے تحت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے