اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سلطان آف جوہر کپ: پاکستان کی فاتحانہ انٹری، چین کو 8-3 سے شکست

17 Oct 2026
17 Oct 2026

(لاہور نیوز) پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم نے سلطان آف جوہر کپ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں چین کو 3 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دے دی۔

پاکستان نے ابتدائی خسارے کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف یکے بعد دیگرے گول سکور کیے، چین نے پہلے ہاف میں تین گول کیے تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے دوسرے ہاف میں مقابلے کا پانسہ پلٹ دیا۔

پاکستان کی جانب سے اسام حیدر  نے دو گول سکور کیے جبکہ محمد فاروق، ولید رانا، فیاض حمزہ، غلام مصطفیٰ، محمد عثمان اور سیف اللہ نے ایک، ایک گول کیا۔

سلطان آف جوہر کپ میں پاکستان، میزبان ملائیشیا، چین، جاپان اور کینیڈا کی ٹیمیں شریک ہیں، ایونٹ 17 سے 24 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

قومی جونیئر ہاکی ٹیم اپنا اگلا میچ 18 اکتوبر کو کینیڈا کے خلاف کھیلے گی، ٹورنامنٹ کو آئندہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے