اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کی شاہین آفریدی سے ملاقات، کھیلوں کے فروغ پر گفتگو

14 Oct 2026
14 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خیبر پختونخوا میں ابھرتے ہوئے کھیلوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور نوجوان کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور پاکستان میں کھیلوں کے مستقبل کو مضبوط بنانے کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔

ملاقات میں نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے