اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: امیر جماعت اسلامی

11 Oct 2026
11 Oct 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کی گئی ہے، جس کے خاتمے کا مطالبہ اب پوری قوم کر رہی ہے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی اور معاشی مشکلات کے باعث پریشان ہیں، جبکہ حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں میں مصروف ہے، یہاں ہونے والا جلسہ پنجاب کی سیاست کا رخ متعین کرے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں عوام کے مسائل اور ان کی پریشانیوں پر کوئی آواز نہیں اٹھائی جا رہی تھی، تاہم جماعت اسلامی نے عوامی مسائل کو نئی زبان دی ہے اور ان کے حل کے لیے تحریک چلائی ہے، جماعت اسلامی کی جدوجہد نے ملک بھر میں عوام کے اندر ایک نئی امید پیدا کی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو دیا جانے والا ریلیف ناکافی اور جزوی ہے، حکومت ماہانہ 27 ارب روپے تک ریلیف فراہم کر رہی ہے، جبکہ لیوی کی مد میں 150 ارب روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ  پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کو بھتہ اور جگا ٹیکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا قیمت سے کوئی تعلق نہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے بیک وقت 42 شہروں میں مسلسل دھرنے دیے، جن کا مقصد عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور حکومتی پالیسیوں میں تبدیلی کا مطالبہ کرنا تھا۔

امیر جماعت اسلامی  نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنے لانگ مارچ کو فی الحال وقفہ دیا ہے، تاہم عوام اور کارکن دوبارہ لانگ مارچ کے لیے تیار ہیں۔

 بجلی کے شعبے میں آئی پی پیز کے معاملے پر بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جب جماعت اسلامی نے اس حوالے سے تحریک شروع کی تو عوام کی بڑی تعداد کو اس مسئلے کی مکمل آگاہی نہیں تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ بجلی پیدا کرنے کا بوجھ بھی عوام برداشت کرتے ہیں اور بجلی پیدا نہ ہونے کی صورت میں ادائیگیاں بھی عوام ہی کے ذمے آتی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عوام کو درپیش معاشی مشکلات کے خاتمے اور انہیں ریلیف دلانے کے لیے اپنی تحریک جاری رکھے گی، عوامی مسائل کے حل کے لیے احتجاجی جدوجہد اور لانگ مارچ کے آپشن موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے