اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ: جھوٹی ڈکیتی کا ڈراپ سین ، نجی کمپنی کا سیلز مین ماسٹر مائنڈ نکلا

10 Oct 2026
10 Oct 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ چوکی ہلوکی، نگڑ پھاٹک روڈ پر ڈکیتی کی مبینہ جھوٹی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق نجی کمپنی کا سیلز مین ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے کمپنی کی رقم ہتھیانے کے لیے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کی اور دو موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ایک لاکھ 25 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھیننے کا ڈرامہ رچایا۔

چوکی ہلوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کیا، جبکہ اس کے گھر سے نقدی اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق پولیس نے واقعہ کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے جھوٹی ڈکیتی کا سراغ لگا لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے