اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

10 Oct 2026
10 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات جاری ہے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی جا رہی ہے

ملاقات سے قبل شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی تھی، وزیراعظم نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کو وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی، جسے مولانا فضل الرحمان نے قبول کر لیا تھا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ تناؤ کم کرنے کے معاملے پر بھی وزیراعظم سے بات چیت کی تھی، موجودہ ملاقات میں اس معاملے سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے، تاہم ملاقات میں زیر بحث امور اور کسی ممکنہ پیش رفت کی باضابطہ تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

یاد رہے کہ اس ملاقات سے دو روز قبل سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، طارق فضل چوہدری اور رانا ثنا اللہ نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی تھی۔

واضح رہے وزیراعظم اور سربراہ جے یو آئی (ف) کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات کو سیاسی رابطوں کے تناظر میں اہمیت حاصل ہے، ملاقات کے اختتام پر سامنے آنے والی تفصیلات سے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو اور ممکنہ پیش رفت کے بارے میں مزید آگاہی مل سکے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے