اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صحت مند معاشرے کیلئے ذہنی صحت ناگزیر ہے، ڈی سی لاہور

10 Oct 2026
10 Oct 2026

(لاہور نیوز) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے ذہنی صحت ناگزیر ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے عالمی یومِ ذہنی صحت کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذہنی دباؤ سے نمٹنے کیلئے آگاہی اور معاونت فراہم کرنا ضروری ہے، جبکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے ذہنی صحت پر توجہ دینا ناگزیر ہے۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ طلبہ اور نوجوانوں میں ذہنی صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنا اہم ہے، اساتذہ اور والدین کو چاہے کہ وہ بچوں کی ذہنی کیفیت اور ضروریات پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں مناسب رہنمائی اور تعاون فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت کی بحالی میں خاندان کا تعاون کلیدی کردار ادا کرتا ہے، جبکہ صحت مند طرزِ زندگی اور مثبت سرگرمیاں ذہنی سکون کے حصول میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا کہنا تھا کہ ذہنی صحت سے متعلق آگاہی بڑھانے سے منفی رویوں اور غلط فہمیوں میں کمی لائی جا سکتی ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ذہنی صحت کے مسائل کو سمجھنے، متاثرہ افراد کی معاونت کرنے اور معاشرے میں مثبت رویوں کو فروغ دینے کیلئے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ ذہنی صحت کو اہمیت دے کر ہی ایک صحت مند اور مثبت معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے