اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جان لیوا حادثات میں ملوث 170 ڈرائیورز کے لائسنس معطل

10 Oct 2026
10 Oct 2026

(لاہور نیوز) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے جان لیوا حادثات میں ملوث 170 ڈرائیورز کے لائسنس معطل کر دیے ہیں، آئندہ ہر مہلک اور شدید غیر مہلک ٹریفک حادثے کی صورت میں ذمہ دار ڈرائیور کا لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق مہلک حادثات کے ذمہ دار ڈرائیورز کو لائسنس کی معطلی کے علاوہ قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔ جان لیوا حادثات میں ملوث ڈرائیورز کے لائسنس کی معطلی عدالتی احکامات سے مشروط ہوگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر ڈرائیونگ لائسنس کم از کم ایک سال کے لیے معطل رہے گا۔ معطل لائسنس کے باوجود گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو دوبارہ مقدمے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سی ٹی او لاہور نے انتہائی خطرناک حد تک سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے سخت قانونی اقدامات جاری رہیں گے، جبکہ ٹریفک قوانین کی پابندی ہی حادثات میں کمی اور محفوظ لاہور کی ضمانت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے