اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

800 کلو غیر معیاری گوشت فروخت کرنے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور

09 Oct 2026
09 Oct 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 800 کلو غیر معیاری گوشت فروخت کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم عرفان کی ضمانت منظور کر لی۔

جسٹس امیر عجم ملک نے ملزم کو 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار کی جانب سے چوہدری نصیر کمبوہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کا تعلق مزدور طبقے سے ہے جبکہ اصل ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جیل میں قید ہے۔

ملزم کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں تھانہ فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وکیل چوہدری نصیر کمبوہ نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے دلائل کے بعد ملزم عرفان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے