اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل میں سہولیات سے متعلق رپورٹ طلب

09 Oct 2026
09 Oct 2026

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنوں کی نظر بندی اور جیل میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست نمٹا دی۔

جسٹس عبہر گل خان نے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو جیل میں بنیادی سہولیات دینے سے متعلق 12 اکتوبر کو رپورٹ طلب کرتے ہوئے قرار دیا کہ آپ کو کپڑے بھی دیے، دوائیاں بھی دیں باہر جا کر آپ نے کہا کچھ نہیں دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز اور عظمیٰ خان کی بیٹی سکینہ بی بی کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل رانا مدثر عمر پیش ہوئے۔

جسٹس عبہر گل خان نے ریمارکس دیے کہ آپ کو کپڑے بھی دیے، دوائیاں بھی دیں باہر جا کر آپ نے کہا کچھ نہیں دیا، وکیل نے کہا کہ یہ کہا تھا کہ عدالتی حکم پر دیے، ہم نے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو دوائیاں، کپڑے سمیت دیگر بنیادی ضروریات فراہم کرنے کی متفرق درخواستیں کی ہیں، نورین نیازی کو بھی کتابیں، ادویات سمیت بنیادی چیزیں دینے کا حکم دیا جائے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا چیزیں چاہئیں لکھ کردیں۔

وکیل نے بتایا کہ 19 دن گزر گئے ہیں، دوائیاں کپڑے نہیں دیے گئے، عدالت نے ہدایت کی کہ آپ کو جو چیزیں چاہئیں وہ باقاعدہ لکھ کردیں، جس چیز کا آرڈر کریں گے وہی جیل کے اندر جائے گی۔

وکیل نے بتایا کہ دوائیاں، کپڑے، کتابیں اور کھانے پینے کی اشیاء دینے کا حکم دیا جائے۔ جسٹس عبہر گل خان نے ریمارکس دیے کہ کھانے پینے کی چیزوں کی اجازت نہیں دے سکتے، وکیل نے استدعا کی کہ گزارش ہے کہ مرکزی کیس جو نظر بندی سے متعلق ہے وہ بھی سن لیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے دوائیاں کپڑے تو پہنچا دیں پھر یہ بھی سن لیں گے، اگر آپ نے مرکزی درخواست پر دلائل دینے ہیں تو پھر متفرق درخواستیں رہنے دیں آپ سوچ لیں آپ نے کیا کرنا ہے؟

دوران سماعت سرکاری وکیل نے علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ میں درخواست زیر التوا ہے، جس پر عدالت نے علیمہ خان کی نظری بندی کی درخواست نمٹا دی جبکہ عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو جیل میں سہولیات سے متعلق درخواستوں پر کارروائی 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

عدالتی کارروائی کے بعد پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کوئی ایسا معاہدہ نہیں کریں گے، جو بے اصولی پر مبنی ہو ، ہم نے بار بار کہا ہے کہ عوام کا خون ہمارے لیے مقدم ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ ہم کسی ایسے لائحہ عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، جس سے بے گناہوں کا لہو بہے، بے گناہوں کو بے گھر نہیں ہونے دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے