اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی بڑی کامیابی، ستمبر میں 41 ہزار 903 کیسز میں خواتین کی مدد

09 Oct 2026
09 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے خواتین کے خلاف ہراسانی، تشدد اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن خواتین کو تحفظ فراہم کرنے اور انصاف تک رسائی آسان بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ستمبر 2026 کے دوران ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے مجموعی طور پر 41 ہزار 903 کیسز میں خواتین کو فوری مدد اور قانونی رہنمائی فراہم کی۔ خواتین کے خلاف مختلف جرائم کے ایک ہزار 916 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ 248 کیسز میں انکوائری جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ گھریلو تشدد کے 20 ہزار 572 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے سیف سٹی کی معاونت سے 20 ہزار 107 کیسز حل کر لیے گئے۔ خواتین کے خلاف جرائم اور ہراسانی کی شکایات پر فوری ردعمل اور قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے لے کر تفتیش اور ٹرائل تک تمام مراحل میں رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔ متاثرہ خواتین کے لیے پوسٹ ایف آئی آر فالو اپ سروس، کیس ٹریکنگ پورٹل اور ایف آئی آر سے متعلق معاونت کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔

ترجمان کے مطابق خواتین اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر بھی اپنے مسائل ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے ساتھ شیئر کر سکتی ہیں۔ پنجاب بھر سے خواتین روزانہ کی بنیاد پر اس سہولت کے ذریعے مدد اور قانونی رہنمائی حاصل کر رہی ہیں۔

خواتین کی سہولت کے لیے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 اور ویمن سیفٹی ایپ کے لائیو چیٹ اور ویڈیو کال فیچرز بھی دستیاب ہیں۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے کہا کہ ہراسانی، گھریلو تشدد یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد حاصل کرنے کے لیے خواتین ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے 2 دبائیں۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کا مقصد خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا، شکایات کے ازالے میں سہولت دینا اور انصاف کے حصول کے عمل کو مؤثر اور آسان بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے