(لاہور نیوز) لاہور میں شراب اور منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مزنگ، مغلپورہ، شفیق آباد، لوئر مال اور زکی گیٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران شراب فروشوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
مغلپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مغلپورہ کوارٹرز میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم صائم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 12 لٹر شراب برآمد کی، جبکہ مزنگ پولیس نے دورانِ پٹرولنگ فرید کوٹ روڈ سے ملزم طیب کو گرفتار کرکے 6 لٹر شراب برآمد کر لی۔
دوسری جانب شفیق آباد پولیس نے ملزم فرمان کو گرفتار کرکے 520 گرام آئس برآمد کی، لوئر مال پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں عرفان اور عنصر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1300 گرام چرس اور 500 گرام آئس برآمد کی۔
زکی گیٹ پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلاول سے 420 گرام آئس جبکہ ملزم طیب سے گٹکا برآمد کیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
