اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق

07 Oct 2026
07 Oct 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے جرمن سفیر اینا لیپل نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

 

جام کمال خان نے جرمن کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ جرمن سفیر نے جی ایس پی پلس سے متعلق پاکستان کی اصلاحاتی پیش رفت کو سراہا۔

وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان جی ایس پی پلس سے متعلق بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل کے لیے پُرعزم ہے۔

ملاقات میں رانا احسان افضل نے جرمن سفیر کے سامنے پاکستانی باسمتی چاول کے جغرافیائی شناخت (جی آئی) کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ باسمتی کے کاشتکاروں، پروڈیوسرز اور برآمدکنندگان کے مفادات کا تحفظ ضروری ہے۔

رانا احسان افضل کے مطابق پاکستانی باسمتی کے جی آئی کیس کی مضبوط قانونی، تاریخی اور تجارتی بنیادیں ہیں۔ جرمن سفیر نے جغرافیائی شناخت کے مؤثر تحفظ کو زرعی برآمدات کے لیے اہم قرار دیا۔

جرمن سفیر نے کہا کہ پاکستان میں زراعت، فوڈ پروسیسنگ، ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

جام کمال خان نے جرمن کمپنیوں کو نومبر میں کراچی میں ہونے والی فوڈ ایگ 2026 میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ ایگ پاکستان اور جرمنی کے درمیان کاروباری شراکت داری کے لیے اہم پلیٹ فارم ہوگا۔

جرمن سفیر نے فوڈ ایگ میں جرمن کمپنیوں کی شرکت کی دعوت کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جرمنی میں لائیو اسٹاک کی تجارتی نمائش کے لیے پاکستانی کاروباری وفد کی تیاری جاری ہے۔

 

جرمن سفیر نے جام کمال خان کو 29 سے 31 اکتوبر کو سیول میں ہونے والی ایشیا پیسیفک کانفرنس آف جرمن بزنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ جام کمال خان نے کانفرنس میں شرکت کے امکانات کا جائزہ لینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے