اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ؛ ابرار احمد پہلی پوزیشن سے محروم

07 Oct 2026
07 Oct 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی اسپنر ابرار احمد آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل بولنگ رینکنگ میں اپنی نمبر ون پوزیشن برقرار نہ رکھ سکے، افغانستان کے راشد خان دوبارہ پہلی پوزیشن پر آگئے۔

ابرار احمد نے 23 ستمبر کو راشد خان کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، تاہم جاپان میں ایشین گیمز کے اختتام کے بعد وہ ایک درجے نیچے چلے گئے۔ ابرار نے ایشین گیمز میں 2 میچز کے دوران صرف ایک وکٹ حاصل کی۔

راشد خان 720 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ ابرار احمد 718 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ دونوں کے درمیان صرف 2 پوائنٹس کا فرق ہے۔

 

 

پاکستان کے محمد نواز 4 درجے تنزلی کے بعد 12ویں اور سلمان مرزا 7 درجے نیچے آکر 23ویں نمبر پر آگئے۔ بھارت کے اکشر پٹیل 16 درجے ترقی کرکے ساتویں، بنگلادیش کے نسوم احمد آٹھویں اور مہدی حسن 10 درجے بہتری کے بعد نویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹی20 بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے کپتان شریاس ایئر پہلی بار ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے اور 18 درجے ترقی کرکے ساتویں نمبر پر آگئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے شیرفین ردرفورڈ 10 درجے بہتری کے بعد 37ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے