اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں حسن نواز کی ترقی

07 Oct 2026
07 Oct 2026

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے اُبھرتے ہوئے بیٹر حسن نواز نے 62 درجہ ترقی پاتے ہوئے 49 ویں نمبر پر جگہ حاصل کرلی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق پہلے نمبر پر بھارت کے ایشان کشن اور ابھیشیک شرما بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان کا تیسرا نمبر ہے۔

صائم ایوب ایک درجہ ترقی کی بدولت 38 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

انگلش بیٹرز ہیری بروک اور جوز بٹلر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں، بھارت کے شریاش ایئر 18 درجہ ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ تلک ورما ایک درجے تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

آئی سی سی بولرز کی رینکنگ میں افغان بولر راشد خان نے پاکستانی اسپنر ابرار احمد سے پہلی پوزیشن چھینتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ ابرار احمد دوسرے نمبر پر چلے گئے اور تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ایڈم زمپا موجود ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آلراؤنڈرز کی فہرست میں زمبابوے کے سکندر رضا کا پہلا نمبر جبکہ صائم ایوب دوسرے اور انگلینڈ کے ول جیکس تیسرے نمبر پر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے