07 Oct 2026
(ویب ڈیسک) پاکستان کی گرلز ہاکی ٹیموں کے تربیتی کیمپ کیلئے دو ڈچ کوچز پاکستان پہنچ گئے۔
ڈچ کوچز رچرڈ سنائیر اور رابرٹ جسٹس پاکستان کی گرلز ہاکی ٹیموں کے تربیتی کیمپ کی نگرانی کریں گے۔
واضح رہے کہ رچرڈ سنائیر اور رابرٹ جسٹس کی مہارت اور تجربہ نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ڈچ کوچز کی خدمات پاکستان میں خواتین ہاکی کے فروغ اور مستقبل میں بہتری کیلئے اہم قرار دیا گیا ہے۔
پی ایچ ایف کی جانب سے رچرڈ سنائیر اور رابرٹ جسٹس کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا گیا۔
